فلم مکمل نہ کرنا میرا کو مہنگا پڑ گیا

1 Apr, 2019 | 05:16 PM

Arslan Sheikh

( شاہین عتیق ) سول جج اظہر علی نے فلمسٹار میرا کو فلم ’’ سوہنی ماہیوال‘‘ کی شوٹنگ واجبات پورے لینے کے باوجود مکمل نہ کرنے پر کل ذاتی طور پرطلب کر لیا۔

سول جج اظہر علی کی عدالت میں دعویٰ فلم ساز شہزاد گجر نے گجر پروڈکشن کی طرف سے دائر کیا۔ جس میں فلمساز شہزاد گجر کے وکیل مسعود گجر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ فلمسٹار میرا کا فلم کے آخری سین مکمل نہ کرانے کی وجہ سے ان کی فلم آخری مرحلے میں نا مکمل پڑی ہے۔ جس سے ان کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ اس فلم میں اداکارہ میرا کا اہم رول ہے جس کو نکالا نہیں جا سکتا۔

عدالت سے استدعا ہے کہ میرا کو طلب کرکے اس کو فلم میں اپنے آخری سین مکمل کرانے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے مسعود گجر ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد دعویٰ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فلمسٹار میرا کو کل طلب کر لیا۔    

مزیدخبریں