ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ایکسپریس پہلے سفر کے بعد ہی جواب دے گئی

جناح ایکسپریس پہلے سفر کے بعد ہی جواب دے گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وی وی آئی پی قرار دی جانیوالی جناح ایکسپریس ٹرین پہلے سفر میں ہی جواب دے گئی،ٹرین کے ریک میں ٹیکنیکل خرابی کے باعث افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وی وی آئی پی قرار دی جانے والی جناح ایکسپریس ٹرین پہلے سفر میں ہی جواب دے گئی، ٹرین کے ریک میں ٹیکنیکل خرابی پیدا ہونے سےافسران کی دوڑیں لگ گئیں،عجلت میں پرانی بوگیوں کی مرمت بھی ٹھیک سے نہ کی جاسکی،چیف افسران اور ڈویژنل افسران ریلوے سک لائن پہنچ گئے، ان کاکہناتھاکہ جناح ایکسپریس کے وہیل فریم میں ٹیکنیکل خرابی پیدا ہو گئی۔

ذرائع کاکہناتھاکہ جناح ایکسپریس کے ریک کو بنانے کیلئےپرانی بوگیاں استعمال میں لائی گئیں،عجلت میں پرانی بوگیوں کی بہتر طریقے سے مرمت بھی نہیں کی جاسکی،ریک کی مرمت کے لیے دفتر اور رہائشی ملازمین کے فنڈز سے 61 فیصد کٹوتی کی گئی،جناح ایکسپریس کی بوگی 11202 کو ٹیکنیکل خرابی کے باعث اتار دیا۔

دوسری طرف عوام کی جانب سے عدم دلچسپی کیا اظہار کیا گیا، دوسرے روز لاہور سے کراچی کیلئے صرف ایک سو سترہ ٹکٹیں فروخت ہوسکیں،عوام نے مہنگائی کی وجہ سےٹرین سفر کو مسترد کردیا،لگثری کوچز ، آرام دہ سیٹوں، تین وقت کھانے اور جدید سہولیات سے آراستہ کیاگیا علاوہ ازیں ٹرین میں720 افراد کی گنجائش ہے۔



M .SAJID .KHAN

Content Writer