ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

" بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنا حماقت کے مترادف ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وزیرخارجہ نےکہا کہ تحریک انصاف کو شکست دینے کیلئے سب اکٹھے ہو گئے لیکن عوام نے ایک بار پھر تحریک انصاف کومینڈیٹ دیا،کہتے ہیں کامیاب سفارتکاری پر بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کامستقبل محفوظ ہے،دنیا ایک بدلتا پاکستان دیکھ رہی ہے،بھارتی جارحیت کے جواب سے دنیا کو پیغام مل گیا، دنیا کو جواب ملا کہ ایک پرانا نہیں نیا پاکستان ہے،بھارت کو پیغام دیا ہے ہم امن چاہتے ہیں لیکن نئی نسل کو نہ چھیڑنا،ان کاکہناتھاکہنیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کامیاب سفارتکاری سے بھارت کو ہرمحاذ پر شکست دی،اللہ کا شکر ہے ہم نے ملتان میں ضمنی الیکشن جیت لیا،7 ماہ پہلے پی پی 218 میں ن لیگ اور پی پی دست و گریبان تھے،گیلانی صاحب کے بچے نیا فیصلہ کرنے والے ہیں،ساری اپوزیشن مل کر عمران خان کو ہرانا چاہتی تھی، لیکن عوام نے ایک بار پھر تحریک انصاف کومینڈیٹ دیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنا حماقت کے مترادف ہے، میری گزارش ہے کہ ایسا نہ کیا جائے،18 ویں ترمیم کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،وزیرخارجہ نے کہا نہ ڈیل دکھائی دے رہی ہے، نہ ڈھیل دکھائی دے رہی ہے، مجھے سیف الملوک کی جھیل دکھائی دے رہی۔



M .SAJID .KHAN

Content Writer