الیکشن کمیشن کا عوامی ترقیاتی منصوبہ جات پر ذاتی تشہیر روکنے کا فیصلہ

1 Apr, 2018 | 11:18 PM

عطاءسبحانی
Read more!

رضوان نقوی:عوامی پیسے سے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبہ جات پر ذاتی تشہیر، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو اراکین اسمبلی، وزراء اور بلدیاتی نمائندوں کے نام کی تختیاں اکھاڑنے کے لئے خط لکھ دیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد زاہد سعید کو خط میں ہدایت کی ہے کہ عوامی ترقیاتی منصوبہ جات پر ذاتی تشہیر روکنے کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری کو لکھا ہے کہ یکم مارچ دوہزار اٹھارہ اور اسکے بعد وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،بلدیاتی نمائندوں اور سیاسی جماعتوں کے ناموں کی تختیاں فی الفور ہٹا دی جائیں۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ عام انتخابات کا عمل مکمل ہونے تک کسی بھی ترقیاتی منصوبے پر تختیاں نہ لگائی جائیں، چیف سیکرٹری پنجاب نے چھتیس اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الیکشن کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مزیدخبریں