عثمان ظہیر:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ٹھوکر نیاز بیگ ممبر سازی کیمپ کا دورہ، عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2018 کا الیکشن ملک کی تقدیر بدل گا، انہوں نے کہا کہ 29 اپریل کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کروں گا، کیونکہ لاہور نے پاکستانی قوم کے مستقبل کو بدلنا ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ خیبر پختنوخواہ میں تبدیلی دیکھنے اپکو عینک لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ پاناما کے بعد سے اپکی حالت اور نظر خراب ہو گئی ہے، عمران خان نے کہاکہ کے پی کے صوبہ کے سکولوں اور ہسپتالوں کی حالت بہت بہتر ہے۔ انھوں نے کہاکہ اگر پولیس کی حالت ٹھیک نہ ہوتی تو نواز شریف کبھی تقریر نہ کرسکتا۔ عمران خان نے کہاکہ حکمرانوں نے لاہور کی تاریخی حثیت کو تباہ کردیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ چھوٹے ڈان اور بڑے گاڈ فادر نے لاہور کی حالت کو تباہ کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ حکمرانوں نے اداروں کو تباہ کر دیا۔ عمران خان نے کہاکہ وزیراعظم سمیت ساری کابینہ چوری کرنے میں مصروف ہے۔ انھوں نے کہاکہ عوام قرضوں میں ڈوب رہے ہیں اور حکمران چوری کا پیسہ باہر بھیج رہے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ بجلی، پٹرول اور فضل الرحمان مہنگا ہوتا جارہا ہے۔
عمران خان نے کہاکہ لاہور نے پاکستانی قوم کے مستقبل کو بدلنا ہے، انھوں نے کہاکہ لاہور کے بدلنے سے پنجاب اور پنجاب کے بدلنے سے پاکستان بدلتا ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف جیتے گی۔
عمران خان نے جناح چوک میں جلسے سے خطاب کےدوران کہا کہکیمپ میں آمد ،، مقامی قیادت نے کپتان کا پرتپاک استقبال کیاوہ قوم ترقی کرتی ہے جو انسانوں پر پیسے خرچ کرتی ہے، تعلیم ہو تو قومیں ترقی کرتی ہیں،انہوں نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پو چھا کہ وہ ایک ارب درخت کہا ہے؟ ہم نے درخت زمین میں لگائے ہیں،خیالوں میں نہیں، نواز شریف ہر کوئی آپ کے ٹبر کی طرح چور نہیں ہوتا ،حکمرانوں نے لاہور کے ستر فیصد درخت کاٹ دیے ہیں۔
اکبر چوک کیمپ میں آمد ،مقامی قیادت نے کپتان کا پرتپاک استقبال کیا,اکبر چوک میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہےکہ ہمیں پہلے جیسا پاکستان بنانا ہے جسکے صدر کو امریکہ کا صدر ایئر پورٹ پر ریسیو کرنے جاتا تھا،،انکا کہنا ہےکہ دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں کرپٹ حکومت کاصفایا کرنا ہے۔
عمران خان نے اکبر چوک میں کارکنان کی کثیر تعداد کو دیکھ کرکارکنوں سمیت مقامی قیادت کا شکریہ ادا کیا
عمران خان کی لاہور میں دو روزہ ممبر سازی مہم، دبئی چوک پر کیمپ کا دورہ، ولید اقبال، چودھری سرور، علیم خان، شفقت محمود، ڈاکٹر راس محمود و دیگر بھی ہمراہ تھے.
عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ چور خاندان کو نہیں چھوڑیں گے، جن کے بچے اور پیسہ باہر ہو ان کا ملک میں کیسے کوئی مفاد ہو سکتا ہے
سینیٹر چوہدری سرور نےاس موقع پر کارکنوں سے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں آپ لنے اپنے ضمیر کی آواز سن کر فیصلہ کرنا ہے کہ کسے ووٹ دینا ہے۔شفقت محمود اور ڈاکٹر مراد راس نے الیکشن کو ہی موضوع گفتگو بنایا،انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا ووٹر نہیں جو یہ کہہ سکے کہ اس نے ہم سے رابطہ کیا اور ہم نے جواب نہ دیا ہو۔
عمران خان دو روزہ ممبر سازی مہم کے سلسلے میں لاہور میں موجود ہیں، دسرے روز انہوں نے مختلف ممبر سازی کیمپوں کادورہ کیا اور کارکنوں سے گاہے بگاہے خطاب بھی کرتے رہے، دبئی چوک پر کپتان کا استقبال آتش بازی کا مظاہرہ کر کے کیاگیا۔