نون لیگ کے گڑھ میں عمران خان آج کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے

1 Apr, 2018 | 02:49 PM

(سٹی42)الیکشن قریب آتے ہی تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہیں، چھٹی کے روز بھی  کوئی پارٹی عوام کا لہو گرمانے کیلئے  پنڈال سجا رہی ہے تو کوئی اپنی پارٹی ممبر سازی مہم چلارہی ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔عبدالعلیم خان نے عمران خان کو بڑی دعوت دیدی، حکومتی حلقوں میں بھونچال آگیا

  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لاہور میں مختلف ممبرسازی کیمپوں کا دورہ کریں گے اور کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان آج سب سے پہلے یوحنا آباد ممبر سازی کیمپ کا دورہ کریں گے اور اس کے بعد ٹھوکر نیاز بیگ، اکبر چوک، دبئی چوک اور صدر بازار میں لگائے جانے والے ممبر سازی کیمپوں کا دورہ کریں گے۔پی ٹی آئی پنجاب تنظیم کی جانب سے ان مقامات پر عمران خان کے استقبال کیلئے تمام تر انتطامات مکمل کرلیے گئے ہیں،  شہر میں پارٹی پرچموں کی بہارآگئی ہے، کھلاڑیوں کا جوش وخروش بھی دیدنی ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔پودا لگائیں، مری کی مفت سیر کریں، محکمہ جنگلات کی شاندار آفر

 عمران خان ممبر سازی مہم کے سلسلے میں کل سے دورہ لاہور پر آئے ہوئے ہیں، انہوں نے کل لبرٹی چوک  یتیم خانہ چوک، لیاقت چوک سبزہ زار،کارپوریشن چوک سگیاں پل،شاہدرہ،جلو موڑ اور دھرمپورہ  میں لگائے گئےممبر سازی کیمپس کا دورہ کیا تھا اور عوام سے خطاب کرتےہوئےمسلم لیگ نون پر خوب تنقید کے نشتر برسائے۔

مزیدخبریں