وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

1 Apr, 2018 | 12:02 PM

Read more!

(سٹی42) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 11 روزہ دورہ لندن کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے، وہ اپنے طبی معائنہ کے لیے لندن گئے تھے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔پودا لگائیں، مری کی مفت سیر کریں، محکمہ جنگلات کی شاندار آفر

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پی آئی اے کی پرواز 758 کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچے۔ انکی آمد کے پیش نظر ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو سخت حفاظتی حصار میں انکی رہائش گاہ ماڈل ٹاون پہنچایا گیا۔

 خبر ضرور پڑھیں۔۔۔لاہور سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر منا رہی ہے

وطن واپسی پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسٹر مستحق افراد کیساتھ وقت گزارنے اور خوشیاں باٹنے کا نام ہے، مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابرکےشریک ہیں۔ بھائی چارہ، باہمی ہم آہنگی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات کا خاصہ ہے۔

مزیدخبریں