(فضہ عمران) محکمہ جنگلات کی شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے منفرد آفر، پودا لگانے والے کو مری کی مفت سیر کروائی جائے گی۔
محکمہ جنگلات پنجاب نے صوبہ بھر میں موسم بہاراں کی شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے منفرد طریقہ ایجاد کرلیا۔ مری کی مفت سیر کرنے کیلئے شہریوں کو پودا لگاتے ہوئے اپنی تصویر محکمہ جنگلات کے فیس بک پیج پر اپنے نام اور پتے کے ساتھ اپ لوڈ کرنی ہوگی۔ خوش نصیب امیدواروں کا فیصلہ بذریعہ قرعہ اندازی کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قرعہ اندازی میں جیتنے والے 2 افراد کو اہل خانہ کے ہمراہ 3 روز مری میں مفت سیر کرائی جائے گی۔ شہری اپنی تصاویر 30 اپریل تک اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی ہروری پنجاب میاں وحید الدین نے سٹی42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مہم کا حصہ بنانا ہے۔