(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے برف کے معیارکو بہتر بنانے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔ آج سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں برف خانوں کی چیکنگ کا آغاز کیا جائے گا۔
سٹی42 کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے برف خانوں کو صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ جو گزشتہ روز ختم ہوگئی۔ اگلے دو روزمیں برف خانوں کی فوڈ اتھارٹی اپنی ٹیموں کی مدد سے مکمل چیکنگ کرے گی اور برف خانوں میں برف بنانے کیلئے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے آپریشنز ٹیموں کو ہدایات جاری کر دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا گیا۔